جنوبی افریقہ کے ملک سوازی لینڈ کے وزیراعظم امبروز ڈلامینی کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امبروز ڈلامینی کورونا سے ہلاک ہونے والے کسی بھی ملک پہلے سربراہ ہیں۔ 52 سالہ ڈلامینی 2018 سے ملک کے وزیراعظم تھے۔
سوازی لینڈ کے وزیر اعظم نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ ہمسایہ ملک جنوبی افریقہ کے ایک اسپتال میں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔
سوازی لینڈ کی حکومت نے وزیر اعظم کی موت کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔
سوازی لینڈ جنوبی افریقہ کے شمال مشرق میں واقع پہاڑی شاہی مملکت ہے۔ ملک میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسوں کی تعداد سات ہزار ہے اور اب تک مہلک وائرس سے 127 اموات ہو چکی ہیں۔ی