پاکستان کی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 26 بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پرگرفتارکرلیا۔
ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق ان ماہی گیروں کے زیراستعمال تین کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ یہ بھارتی کشتياں غیرقانونی طورپرپاکستانی سمندری حدود کے اندر کریک ایریا میں مچھلی کا شکارکر رہی تھیں۔
میری ٹائم ایجنسی کے مطابق بھارتی ماہی گیرباربار پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہیں،گرفتارماہی گیروں کوابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلیے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔