دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے شمال مغربی نائیجیریا میں اسکول کے سیکڑوں طلبہ کے اغوا کی ذمہ داری قبول کرلی۔
کن کارا کے اسکول میں جمعے کے روز موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے دھاوا بول دیا تھااور حملہ آوروں کا سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
جان بچانے کے لیے طلبہ نے اطراف کے جنگل اور جھاڑیوں میں پناہ لینے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 300 سے زائد طلبہ لاپتا ہوگئے تھے۔
ہفتے کے روز نائیجیریا کی پولیس اور فوج نے مشترکہ ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا تھا۔
خیال رہے کہ بوکوحرام نے 2014 میں بھی چیبوک کے اسکول کی سیکڑوں طالبات کے اغوا کی ذمہ داری قبول کی تھی اور ان میں سے بیشتر کو تنظیم کے کارندوں نے جنسی غلام بنالیا تھا۔