کراچی میں شارع پاکستان پر ملزمان بینک کی اے ٹی ایم ہی اکھاڑکرلے گئے۔
پولیس کے مطابق اے ٹی ایم کی کیش ٹرے لے جانےکی واردات کریم آباد کے علاقے میں ہوئی جہاں اے ٹی ایم کی 2 کیش ٹرے میں 18 لاکھ روپے تھے۔ملزم نے تیسری ٹرے بھی کھولی لیکن اس میں صرف 5 ہزار روپے تھے تو اس نے وہ ٹرے دیکھ کر چھوڑ دی اور نہیں نکالی۔
پولیس کا کہنا کہ 5 سے 6 منٹ تک واردات ہوئی اورانتظامیہ بے خبر رہی جب کہ انتظامیہ کے مطابق بینک کا الارم بھی نہ بجا۔پولیس کے مطابق نے بینک میں کوئی سیکیورٹی گارڈ تعینات نہیں تھا۔
ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضیٰ تبسم کے مطابق نامعلوم ملزم نجی بینک کی اے ٹی ایم کی ٹرے نکال کر فرار ہوگیا۔ واردات صبح 4 سے 5 کے درمیان پیش آئی اورمزید تحقیقات جاری ہیں۔