واقعہ انگلینڈ کی کاؤنٹی چیشائر میں پیش آیا، مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے آگ لگائی جس سے شوروم کے مالک کو 50 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، برطانوی میڈیا
واقعہ انگلینڈ کی کاؤنٹی چیشائر میں پیش آیا، مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے آگ لگائی جس سے شوروم کے مالک کو 50 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، برطانوی میڈیا

برطانیہ:لگژری گاڑیوں کے شورومزمیں آتشزدگی‘کروڑوں روپے کی گاڑیاں جل گئیں

برطانیہ میں لگژری گاڑیوں کے دو شورومز میں آگ لگنے سے کروڑوں مالیت کی گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ انگلینڈ کی کاؤنٹی چیشائر میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے زرعی زمین پر بنائے گئے قیمتی گاڑیوں کے دو شورومز میں آگ لگادی۔
آگ کے نتیجے میں وہاں کھڑی فراری، پورشے، لیمبرگنی اور جیگوار سمیت 80 کے قریب قیمتی گاڑیاں جل گئیں۔
رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کے مالک 50 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے جس میں تقریباً 26 کروڑ روپے کی قیمتی فراری بھی شامل ہے۔
پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے۔
گاڑیوں کی خریدو فروخت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ یہ برطانیہ میں گاڑیوں کی تایخ میں ایک وقت میں ہونے والا سب سے بڑا نقصان ہے اور اس سے قبل کبھی ایک ساتھ اتنی قیمتی گاڑیوں کی انشورنس کی رقم کے لیے دعویٰ سامنے نہیں آیا ہوگا۔