پاکستان تحریک انصاف کے حکومت نے ٹیکس کلیکشن پر تباہی مچا دی ۔فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف کے حکومت نے ٹیکس کلیکشن پر تباہی مچا دی ۔فائل فوٹو

نیب سے متاثر افراد سرحد چیمبرآئیں ۔سلیم مانڈوی والا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ جتنے لوگ نیب سے متاثرہیں وہ سرحد چیمبرآئیں ،سرحدچیمبروالے معاملات کو سینیٹ میں لائیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ جب سب کام قومی احتساب بیورو (نیب) نے ہی کرنا ہے تو کیا دیگر ادارے بند کر دیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بزنس مین کا پارلیمنٹ میں ہونا ضروری ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں بزنس مین صرف منافع کماتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر والوں نے کال کی کہ نیب ان کو ٹارچر کر رہا ہے۔ وزیر اعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف کو خط لکھا ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کل چیئرمین نیب بزنس کمیونٹی سے ملنے گئے تھے اور چیئرمین نیب نے کہا کہ انڈر انوائسز کیسز ایف بی آر کو بھیجے۔ اب جب سب کام نیب نے کرنا ہیں تو کیا دیگر ادارے بند کردیں ؟

انہوں نے کہا کہ جتنے لوگ نیب سے متاثر ہیں وہ سرحد چیمبر آئیں اور سرحد چیمبر والے سینیٹ میں ان معاملات کو لائیں۔ پہلی بار ایسا ہے کہ سینیٹ آف پاکستان کو نیب سے مشکلات کا سامنا ہے جبکہ رکن قومی اسمبلی اور سینیٹرز نیب کے ہاتھوں مشکلات کا شکار ہیں۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بند کمروں میں نیب انویسٹی گیشن کر کے لوگوں کو ذلیل کرتا ہے تاہم اب میں اس معاملے کو سینیٹ کے فلور پر لا کر بحث کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے مجھ پر الزام لگایا میں نے بےنامی ٹرانزیکشن کی ہے اب میں اسے دنیا کے سامنے لاؤں گا۔ چیئرمین نیب سے کہتا ہوں مجھ سے جو تفتیش کی گئی اس کی آڈیو ریلیزکریں۔