ملزم کو منگل کے روزامریکا کی تحویل میں دیا گیا۔فائل فوٹو
ملزم کو منگل کے روزامریکا کی تحویل میں دیا گیا۔فائل فوٹو

نائن الیون طرزکے حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف۔ ملزم گرفتار

فلپائن سے گزشتہ سال گرفتارکیے جانے والے کینیا کے شہری کی جانب سے نائن الیون طرزکے حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کی فیڈرل اتھارٹی نے ملزم کے خلاف عائد فرد جرم کی تفصیلات جاری کی ہیں جس میں انکشاف کیا گیا ہےکہ کینیا کے ایک 30 سالہ شہری کو گزشتہ سال فلپائن سے گرفتارکیا گیا تھا جس کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ امریکا میں ہونے والے نائن الیون طرزکےحملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ملزم کو منگل کے روزامریکا کی تحویل میں دیا گیا ہے جس پرالزام ہے کہ اس نے طیارہ ہائی جیک کرکے اسے بلڈنگ سے ٹکرانے کی سازش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کو بدھ کے روز نیویارک کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم نے فلپائن میں جہاز اڑانے کی تربیت حاصل کی اور حملے کے لیے باقاعدہ پائلٹ کا لائسنس حاصل کیا۔

پراسیکیوٹرنے کہا کہ یہ کیس جس میں جہاز کے استعمال کے ذریعے بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہمیں امریکا میں ہونے والی دہشتگردی حملے کی یاد دلاتا ہے۔

پراسکیوٹرنے بتایا کہ ملزم نے 2016 میں الشباب کے اس کمانڈر کی نگرانی میں منصوبہ بندی شروع کی جو کینیا کے شہر نیروبی میں 2019 میں ہوٹل پر حملے میں ملوث تھا۔