ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ریسٹورنٹ،ایک شادی ہال اور13 افرادپرجرمانےعائدکئے گئے
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ریسٹورنٹ،ایک شادی ہال اور13 افرادپرجرمانےعائدکئے گئے

کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر7 دکانیں۔6 ریسٹورنٹس سیل

کراچی کے ضلع جنوبی میں ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں، کلفٹن اورگارڈن میں 7 دکانیں اور6 ریسٹورنٹس سیل کر دیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کی ہدایات پر گارڈن، لیاری، سول لائنز میں ایس او پیز پرعمل درآمد کروانے کیلیے کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران کلفٹن بلاک 2 میں 7 دکانیں سیل کر دیں۔

اسسٹنٹ کمشنر گارڈن نے 6 ریسٹورنٹس کو سیل کیا۔ لیاری میں 18 افراد کو ماسک نہ پہننے پر 500 روپے فی کس جرمانہ کیا گیا۔ ریسٹورنٹس اور دکانوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کیا گیا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 71 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار80 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 522 ہوگئی۔