سرکاری نوکری کاجھانسہ۔ نوجوان کو گردے سے محروم کردیاگیا

20 سالہ نوجون بلال کو جنرل اسپتال میں ڈرائیورکی نوکری کا جھانسہ دیا گیا تھا۔

               
December 18, 2020 · |, اہم خبریں, قومی
متاثرہ نوجوان کے والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔فائل فوٹو

لاہورکے علاقے کاہنا میں سرکاری نوکری کاجھانسہ دےکر مبینہ طورپر نوجوان کا گردہ نکال لیاگیا۔

20 سالہ نوجون بلال کو جنرل اسپتال میں ڈرائیورکی نوکری کا جھانسہ دیا گیا تھا اور مبینہ طورپراس کا گردہ نکال لیا گیا۔

اس ضمن میں جنرل اسپتال کے ڈرائیورنذیرنے ملازمت کے لیے نوجوان سے رقم بھی لی تھی، متاثرہ نوجوان کے والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔