افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں بم دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور20 زخمی ہوگئے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ صوبہ غزنی کے ضلع گیلان میں عوامی اجتماع کے دوران کیا گیا،ہلاکتوں میں اضفے کا خدشہ ہے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ فوری طورپرکسی گروپ نے اس بم حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی تاہم افغان طالبان اس صوبے میں متحرک ہیں اورغزنی صوبے کے بہت سے علاقوں پران کا کنٹرول ہے۔
خیال رہے کہ 2 دسمبرکوافغان حکومت اورطالبان نے امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلیے عبوری معاہدے کا اعلان کردیا تھا۔