گزشتہ 24گھنٹوں میں تین لاکھ 29ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔فائل فوٹو
گزشتہ 24گھنٹوں میں تین لاکھ 29ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔فائل فوٹو

بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی

بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا کے آغاز کے بعد 325 روز میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک کروڑ سے بڑھ گئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 ہزار سے زائد نئے کیسز بھی سامنے آئے اور 347 اموات ہوئیں جس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ رواں ہفتے اوسطاً روزانہ 22 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جو گزشتہ 5 ماہ کے دوران ایک روز میں رپورٹ ہونے والے کیسز کا کم ترین نمبر ہے۔
بھارتی وزارت صحت کا بتانا ہےکہ اب تک ملک میں کورونا کے 16 کروڑ سے زائد ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن میں مثبت کیسز کا تناسب 2.14 فیصد اور اموات کی شرح 1.45 فیصد ہے۔
ریاست مہاراشٹرا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کیسز کی تعداد 18 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ ہے، اس کے بعد کرناٹکا میں کل کیسز 9 لاکھ، آندھرا پردیش ساڑھے 8 لاکھ، تامل ناڈو 8 لاکھ، کیرالا 7 لاکھ اور نئی دلی میں 6 لاکھ 14 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب بھارت میں ویکسین بنانے والی تین کمپنیاں فائزر، بھارت بائیوٹیک اور سیرم انسٹی ٹیوٹ نے ڈرگ کنٹرول اتھارٹی سے ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری کی سفارش کی ہے۔