صومالیہ میں وزیراعظم محمد حسین روبلے کی آمد سے زرا دیر پہلے ایک زور دار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے وزیراعظم کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، خوش قسمتی سے محمد حسین روبلے محفوظ رہے تاہم اُن کے 3 محافظوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
صومالیہ کی سرکاری نیوز ایجنسی سونا نے وزیراعظم پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بم دھماکا وزیراعظم کی آمد سے کچھ دیر قبل ہوا تھا۔
وزیراعظم محمد حسین روبلے محمد پر حملے کی ذمے داری شدت پسند گروپ الشباب نے قبول کرلی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار نے اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی ناکامی پر وزیراعظم کے سیکیورٹی اسٹاف کے نزدیک خود کو دھماکے سے اُڑادیا۔
خود کش دھماکا اسٹیڈیم کے باہر کیا گیا جہاں وزیراعظم محمد حسین روبلے نے خطاب کرنے آرہے تھے۔ الشباب صومالیہ میں سرکاری عمارتوں اور افسران کو نشانہ بنانے میں ملوث رہی ہے۔