آج رات مشتری اورزحل کا ملاپ ہوگا

ڈبل سیارے غروب آفتاب کے فوراً بعد اُفق پر جنوب مغرب کی جانب نظر آئیں گے۔ماہرین فلکیات

               
December 21, 2020 · اہم خبریں, بام دنیا
مشتری اور زحل کا ملاپ ہر20 سال بعد ہوتا ہے۔فائل فوٹو

مشتری اور زحل کا ملاپ ہر20 سال بعد ہوتا ہے۔فائل فوٹو

آج رات نظام شمسی کے دو بڑے سیاروں مشتری اورزحل کا ملاپ ہوگا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق  ڈبل سیارے غروب آفتاب کے فوراً بعد اُفق پر جنوب مغرب کی جانب نظر آئیں گے۔

ماہرین فلکیات نے بتایا نظام شمسی کے دو بڑے سیارے مشتری اور زحل کا ملاپ ہر20 سال بعد ہوتا ہے جو کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا۔