عمران خان قوم سے خطاب کرکے اپنے جھوٹ میں مزید اضافہ نہ کریں۔فائل فوٹو
عمران خان قوم سے خطاب کرکے اپنے جھوٹ میں مزید اضافہ نہ کریں۔فائل فوٹو

جب مافیاز حکومت چلائیں گے تو مہنگائی جاری رہے گی۔ مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ڈھائی سال میں 14 ارب کا قرض لیا، اپوزیشن کے کیخلاف کردار ادا کرنے کے سوا حکومت نے کچھ نہیں کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیاسی انتقام کی پاداش میں ملک کو تباہ کیا گیا، ملک میں ڈاکہ ڈالنے سے مہنگائی ختم نہیں ہو گی، جب مافیاز حکومت چلائیں گے تو مہنگائی جاری رہے گی۔ وزیراعظم کاغذ لہرا کر کہتے ہیں یہ کارکردگی ہے، ان سے پوچھتے ہیں کہ ملکی ترقی کیلیے کیا کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا، کیا ڈھائی سال میں 25 لاکھ گھر دیئے۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پورا کیا۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی آئی۔ انہوں نے سی پیک میں کوئی ایک نیا منصوبہ تک شامل نہیں کیا۔ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلیے کمیشن بنا دیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا ملک میں مہنگائی ختم ہوئی ؟ کیا اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں کمی آئی ؟ حکومت نے حزب اختلاف کے خلاف کردار ادا کرنے کے علاوہ کیا ہی کیا ہے ؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام اداروں میں کارکردگی کو دیکھا جائے تو جواب نفی میں آئے گا۔ کیا ملک میں کوئی قرضہ نہیں لیا گیا ؟، وزیر اعظم عمران خان کاغذ لہرا کر کہتے ہیں یہ کارکردگی ہے ہم وزیر اعظم سے پوچھتے ہیں کہ کیا ملک کی بہتری کے لیے کچھ کیا گیا ؟

رہنما مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم سے استفسار کیا کہ ملک میں تعلیم، صحت، روزگار اور توانائی سے متعلق ایک بھی اچھا اقدام بتائیں ؟