وفاقی وزیر شبلی فرازنے کہاہے کہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے والوں کے اپنے خلاف تحریک چل پڑی،مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد کابیان اس کی واضح گواہی ہے ،یہ سانجھے کی ہنڈیا اب بیچ چوراہے میں پھوٹ رہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ذاتی مفاد کو فوقیت دینے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی انتشاری سیاست سے ملک اور عوام کا بھلا نہیں ،اللہ اپوزیشن کو توفیق دے کہ اسے کرسی کی بجائے عوامی مسائل نظرآئیں، ان کاکہناہے کہ پی ڈی ایم میں شامل مفاد پرست ٹولے کی سمتیں مختلف اورمنزلیں جداہیں۔