ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو
ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو

 فرانس میں فائرنگ سے3 پولیس اہلکار ہلاک

فرانس میں فائرنگ کے واقعے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس اہلکار وسطی فرانس کے علاقے پوئے ڈی ڈوم میں گھریلو جھگڑے کی شکایت پرایک جگہ پہنچے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کو بچانے کی پولیس اہلکاروں کی کوشش کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے واقعے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔