افغانستان کے فری اینڈ فیئرالیکشن فورم کے سربراہ یوسف راشد نامعلوم افراد کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں آج ہونے والے دوسرے افسوسناک واقعے میں افغانستان کے فری اینڈ فیئرالیکشن فورم کے سربراہ یوسف راشد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل کے علاقے ٹنی کوٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے افغانستان کے فیراینڈ فیئرالیکشن فورم کے سربراہ یوسف راشد کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ صبح کے وقت دفتر جارہے تھے۔
دوسری جانب پولیس نے بھی ان کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے تاہم کسی گروپ کی جانب سے اب تک حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔
خیال رہے یوسف راشد افغانستان کے مشہور سماجی کارکن تھے جو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔