انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ باﺅلرز اور آل راﺅنڈرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
بلے بازوں کی فہرست میں ڈیوڈ ملان پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بابراعظم دوسرے، لوکیش راہول تیسرے، ایرون فنچ چوتھے، ریسی وینڈرڈوسن پانچویں، گلین میکس ویل چھٹے، ویرات کوہلی ساتویں، کولن منرو آٹھویں، ٹم سیفرٹ نوویں اور حضرت اللہ دسویں نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد حفیظ 33 ویں نمبر پر ہیں۔
باﺅلرزکی فہرست میں افغانستان کے راشد خان کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ مجیب الرحمان دوسرے، عادل راشد تیسرے، ایڈم زامپا چوتھے، تبریز شمسی پانچویں، ایشٹن اگر چھٹے، ٹم ساﺅتھی ساتویں، شیلڈن کوٹریل آٹھویں، مچل سینٹنر نوویں اورکرس جورڈن دسویں نمبر پر ہیں۔
آل راﺅنڈرز میں محمد نبی پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں جبکہ شکیب الحسن دوسرے، گلین میکس ویل تیسرے، رچرڈ بیرنگٹن چوتھے، سین ولیمز پانچویں، گیرتھ ڈیلانی چھٹے، خاور علی ساتویں، کولنز اوبویا آٹھویں، روہان مصطفی نوویں اور ذیشان مقصود دسویں نمبر پر ہیں۔