دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہونے کے بعد نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی۔
تین میچوں پر مشتمل سیریز میں دو ایک سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔
بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نو سو پندرہ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہیں جب کہ بابر اعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
سیریز میں عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے محمد حفیظ رینکنگ میں چودہ درجے بہتری کے بعد 33 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم دو سو پچھتر رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر ہے۔ قومی ٹیم تین رینکنگ پوائنٹس کم ہونے کے بعد بھی چوتھے نمبر پر برقرار ہے۔
باولنگ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی باولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔
نیوزی کیخلاف بہترین باولنگ کرانے کے بعد فہیم اشرف 12، شاہین آفریدی 16 اور حارث روف 68 نمبر پر آ گئے۔