گزشتہ رات سرجانی ٹاؤن سیکٹر 5D میں ایم کیو ایم پاکستان کے علاقائی زمیدار کے بھائی پر فائرنگ کا واقعہ سرجانی پولیس کی بروقت کاروائی چند گھنٹوں میں اقدام قتل کا ملزم گرفتار کر لیا گیا مقامی افراد کے مطابق واقعہ آپسی نجی جھگڑے کے دوران پیش آیا
واقعہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے علاقائی ذمیدار کا بھائی شدید زخمی ہوا علاقائی ذمیداران نے تھانہ سرجانی ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کروایا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن ناظم راؤ نے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کیا تاہم انتہائی مہارت کا استعمال لیتے ہوئے علاقہ عوام کے تعاون سے واقعہ میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے گرفتار ملزم صفدر حسین ولد حیدر کے خلاف مقدمہ نمبر 1064/20- 1065/20 بجرم دفعہ 324 اور اے(1)23 درج کر لیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے