ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکارکیا گیا۔فائل فوٹو
ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکارکیا گیا۔فائل فوٹو

ڈاکٹر ماہا کیس میں نیا موڑ۔خودکشی سے قبل زیادتی کا انکشاف

ڈاکٹر ماہا کیس میں نیا موڑ آ گیا ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خودکشی سے قبل مبینہ زیادتی کا انکشاف ہواہے ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ماہا خود کشی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے ملزمان کا ڈی این اے کروانے کیلیے مقامی عدالت میں درخواست دائرکردی ، پوسٹ مارٹ رپورٹ میں خود کشی سے قبل مبینہ زیادتی کا انکشاف ہواہے ۔

درخواست میں کہا گیاہے کہ ماہا کے ڈی این اے کا رزلٹ مثبت آیا ہے جس سے ظاہر ہوتاہے کہ خودکشی سے قبل ان کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی ۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ ملزمان کو تین مرتبہ ڈی این اے کروانے کیلیے نوٹس دیا گیا لیکن وہ تعاون نہیں کر رہے ہیں، کیس میں تعاون کرنے کیلیے پابند بنایا جائے۔

عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے پانچ جنوری کو پولیس سے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔یاد رہے کہ ڈاکٹر ماہا کی لاش گھر سے برآمد ہوئی تھی ۔