پیپلزپارٹی کے ایم این اے پیر نور محمد جیلانی کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیر نور محمد جیلانی کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، پیر محمد جیلانی تھرپارکرکے حلقہ چھاچھروسے رکن قومی ا سمبلی منتخب ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 111 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 38 ہزار 268ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 111 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار 668 ہوگئی ہے۔