آرمی چیف کی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات
ملکی سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان پر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بھارت کی جانب سے ایل او سی پر حالیہ اشتعال انگیزی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔فائل فوٹو
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا اور وزیر اعظم سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے پرائم منسٹر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی س میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، خطے کی سیکیورٹی، اندرونی چیلنجز سمیت امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
اہم ملاقات میں بھارت کی جانب سے ایل او سی پر حالیہ اشتعال انگیزی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بارڈر پر بڑھتی بھارتی جارحیت اورعلاقائی امن کے لیے پاک فوج کے کردار پر بھی بات کی گئی۔