شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے اسمبلی رکنیت کے استعفے پر دستخط کردیے

شہباز شریف نے عدالت میں پیشی کے روز اپنا استعفٰی لکھ کر دیا تھا،رانا ثنا اللہ

               
December 24, 2020 · |
شہباز شریف اور حمزہ شہباز تفتیش میں شامل ہوگئے ہیں مگر ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی۔فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی قومی اسمبلی کی نشست سے اپنے استعفے پردستخط کردیے ہیں۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے استعفوں کی تصدیق کردی ہے۔
ن لیگ کے دو ارکان قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب
رانا ثناءاللہ نےکہا ہےکہ شہباز شریف نے عدالت میں پیشی کے روز اپنا استعفٰی لکھ کر دیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ دونوں باپ بیٹے کے استعفے ہمارے پاس ہیں، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پوری طرح پارٹی پالیسی کے پابند ہیں۔