کراچی: سندھ میں کورونا کورونا وائرس سے مزید 21 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کت بعد صوبے میں عالمی وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 440 ہوگئی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا کے مزید 1107 کیسز رپورٹ ہوئےَ صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 8 ہزار 514 ہوگئی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 725 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں کورونا کے 84 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 946 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ شہر قائد میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 415 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 111 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 2 ہزار 256 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 9 ہزار 668 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 70 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 17 ہزار 134 مریض صحتیاب ہو چکے اور 38 ہزار 268 زیر علاج ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 783 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 419، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 577، اسلام آباد میں 398، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 181 اور آزاد کشمیر میں 211 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 36 ہزار 721، خیبر پختونخوا میں 56 ہزار 160، سندھ میں 2 لاکھ 7 ہزار 407، پنجاب میں ایک لاکھ 33 ہزار 874، بلوچستان میں 18 ہزار پانچ، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 65 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 838 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 6.78 فیصد ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 13.01 فیصد، راولپنڈی میں 5.74، آزاد جموں کشمیر 8.25، بلوچستان میں 4.78، گلگت بلتستان میں 1.07، اسلام آباد 3.5 فیصد ہے۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 3.8، خیبرپختونخوا 6.41، سندھ 7.91، لاہور 9.49، پشاور 6.36، میرپور میں 8.47 اور مظفرآباد 7.69 فیصد ہے۔