افغانستان میں انسانی حقوق کی سرگرم کارکن فریشتہ کوہستانی کو بھائی سمیت قتل کردیا گیا۔
افغانستان کے صوبہ کپیسا کے ضلع کوہستان میں نامعلوم افراد موٹرسائیکل سواروں نے معروف افغان سماجی کارکن فریشتہ کوہستانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کی ذمے داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔
فائرنگ کے واقعے میں فریشتہ کوہستانی کے بھائی بھی شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ان کے بھائی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔
BREAKING: Female Afghan activist, Freshta Kohistani, killed along with her brother in central Kapisa province, security source tells 1TV pic.twitter.com/6RPZi6K6ZA
— 1TVNewsAF (@1TVNewsAF) December 24, 2020
واضح رہے گزشتہ روز ہی افغانستان کے فری اینڈ فیئر الیکشن کے سربراہ یوسف رشیدی کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جب کہ واقعے میں ان کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا تھا۔