اسلام آباد: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز ہمیشہ سے ایشین سائیڈز کے لیے چیلنجنگ رہتی ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے ترنگا میں شروع ہو گا۔
میچ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بطور بیٹسمین زیادہ دیر کریز پر ٹھہرنے کی کوشش کروں گا۔
اظہرعلی کا کہنا تھا کہ بطور سینئر کرکٹر اچھا کھیلنا اور ساتھی کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا میرا کام ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کنڈیشنز میں ہمارے باؤلرز کا کردار اہم ہے، ٹیسٹ فارمیٹ کے تجربہ کار باؤلرز کی موجودگی سے ہمیں فائدہ ہو گا۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم نے ماؤنٹ منگنوئی میں آج بھی چار گھنٹے سے زائد ٹریننگ سیشن میں گزارے جہاں فزیکل ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں نے مختلف فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا۔نیٹس پر کھلاڑیوں نے باؤلنگ اور بیٹنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔