سردی کی شدت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہ سکتی ہے۔فائل فوٹو
سردی کی شدت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہ سکتی ہے۔فائل فوٹو

کل کراچی میں ریکارڈ توڑ سردی پڑسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات

کراچی میں ٹھنڈی، تیز اور گرد آلود ہوائیں چل پڑیں۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہرکیا ہے کہ کل کراچی میں ریکارڈ توڑ سردی پڑسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی کا 7سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے، سردی کی شدت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہ سکتی ہے۔

علاوہ ازیں ملک کے مختلف علاقوں میں سرد موسم کا راج ہے، زیارت کا درجہ حرارت منفی 11تک گر گیا ہے۔چمن اور کان مہترزئی میں برف باری ہوئی ہے جبکہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بھی برف باری کا امکان ہے۔