میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف 431 رنز پر مشتمل پہاڑ کھڑا کر دیا ۔فائل فوٹو
میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف 431 رنز پر مشتمل پہاڑ کھڑا کر دیا ۔فائل فوٹو

 نیوزی لینڈ نےرنزکا انبار لگا دیا

پاکستان نے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے 431رنزکے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنالیے ہیں ۔

پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کے 431 رنز کے خلاف شان مسعود اور عابد علی نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آئے شان مسعود 10 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔پاکستان نے اب تک 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر محض 30 رنز بنائے ہیں ۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف 431 رنز پر مشتمل پہاڑ کھڑا کر دیا ۔

ٹیسٹ کے دوسرے روز کین ولیم سن اور ہنری نکولس نے 222 رنز تین کھلاڑی آوٹ سے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑی اسکورکو 266 رنز تک لے جانے میں کامیاب رہے۔دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو کین ولیمسن 94 اور ہنری نکولس 42 رنز کے ساتھ وکٹ پرموجود تھے، دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا اور ولیمسن 129 جبکہ ہنری نکولس 56 رنزبنا کرآوٹ ہوئے۔کیوی کپتان کے کیرئیر کی یہ 23ویں سنچری ہے اور انہوں نے ہنری نکولس کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کیلئے133 رنز کی شراکت قائم کی۔

جیمی سن 32 اور سینٹنر 19 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ ٹم ساوتھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بی جے واٹلنگ نے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ نیل ویگنر19 اور ٹرینٹ بولٹ 8 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔کل تین کھلاڑی آوٹ کرنے والے شاہین آفریدی کا جادو آج نہ چل سکا اور آج اپنے کوٹے میں صرف ایک ہی وکٹ کا اضافہ کر سکے جبکہ یاسر شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ محمد عباس، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔