اسلام آباد۔سری نگر ہائی وے پرکوسٹراورپک اپ میں تصادم میں 4 افراد جاں بحق اور25 زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں ،حادثے میں جاں بحق اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔
حادثہ ٹریفک سگنل نہ ہونے ،سڑک پر پھسلن اور تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ اس موقع پر ٹریفک پولیس کاکوئی اہلکار بھی موجود نہ تھا۔