کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی سے 1878ڈالر کی سطح پر پہنچنےکے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور 85روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 113450 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 97265 روپے ہوگئی۔
دوسری طرف فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 60روپے بڑھ کر 1320 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 51روپے 44پیسے بڑھ کر 1131روپے 68 پیسے ہوگئی۔