پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی صفر پر آئوٹ ہوئے۔فائل فوٹو
پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی صفر پر آئوٹ ہوئے۔فائل فوٹو

پہلا ٹیسٹ۔پاکستان کی بیٹنگ دوسری اننگز میں بھی ناکام

پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 373 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر71 رنز بنا لیے  جبکہ302 رنز کا خسارہ باقی اورکل کھیل کا آخری روز ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 373 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی نے میدان میں اترکر کھیل کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی کھلاڑی بغیر اسکور بنانے آتے ہی پویلین واپس لوٹ گئے ۔حارث سہیل صرف تین رنز ہی بنا سکے ۔قومی ٹیم کے کھلاڑی اظہرعلی 34 اور فواد عالم 21 رنز کے ساتھ کل دوبارہ کھیل کا آغاز کریں گے ۔

اس سے قبل میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا اور اوپنرز کے درمیان 111 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم اس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو اور نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کو جیت کیلیے 373 رنز کاہدف دیا گیا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 64 رنز ٹام بلینڈل نے بنائے جبکہ ٹام لتھام 53 ، کین ولیمسن 21 ، ہنری نکولس 11 اور واٹلنگ 5 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے ۔ ان کے علاوہ راس ٹیلر 12 اور مچل سینٹنر 6 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے تین اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر نیوزی لینڈ نے 431 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئی ۔پاکستان کی پوری ٹیم 239 رنز ہی بنا سکی اور 192 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ۔نیوزی لینڈ نے دوسری اننگ کا آغازکیا اور مزید 180 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلیے 373 رنز کاہدف دے دیا۔