غیر سرکاری سماجی تنظیم ’’دی برج ‘‘کے زیر اہتمام گلشن حدید میں مفت ڈینٹل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا،جس میں ڈاکٹروں نے رضاکاروں کی ٹیم کے ہمراہ دانتوں کے مریضوں کے جملہ امراض کا معائنہ کیا۔
میڈیکل کیمپ میں ڈاؤ میڈیکل کے ڈاکٹرزاورKDMC کے رضاکاروں نے بڑی تعداد میں مریضوں کا معائنہ کیا اورادویات تجویزکیں۔
اس موقع پرغیر سرکاری سماجی تنظیم دی برج کے بانی علی صہیب نے کہا کہ دی برج کے تحت ایسے مزید میدیکل کیمپس منعقد کریں گے، ایسے کیمپس دانتوں کی صحت کے حوالے سے مفید ہیں،عوام کی مدد اور مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہی ہمارا مقصد ہے۔
ڈاکٹر جہانزیب نے کہا کہ پاکستان میں عوام کو دانتوں کے مسائل کے حوالے سے آگاہی کم ہے دانتوں کے حوالے سے مکمل آگاہی ضروری ہے،عوام پان، گٹکے اور چھالیہ سے پرہیز کریں۔