مفتی کفایت اللہ پر بغاوت کا مقدمہ قائم کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ اپنے اگلے اجلاس میں اس حوالے سے مزید مشاورت کرکے حتمی منظوری دے گی۔

               
December 29, 2020 · |, اہم خبریں, قومی
جج نے جےیوآئی رہنما کی ضمانت منسوخ کردی۔فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس  میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے فوج مخالف بیانات پر بغاوت کا مقدمہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ اپنے اگلے اجلاس میں اس حوالے سے مزید مشاورت کرکے حتمی منظوری دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج مخالف بیان بازی پر مقدمہ قائم کرے گی۔ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ نے پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز بیانات دیے تھے۔