بگ باس میں راکھی ساونت کے اس بیان پر صارفین کی جانب سے ان کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔فائل فوٹو
بگ باس میں راکھی ساونت کے اس بیان پر صارفین کی جانب سے ان کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔فائل فوٹو

راکھی ساونت کا کینیڈا سے ڈاکٹرکی ڈگری حاصل کرنے کا دعویٰ؟

بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس سیزن 14 میں راکھی ساونت نے چیلنجرکی حیثیت سے قدم رکھا ہے اوراب وہ شو میں اپنی عجیب و غریب باتوں سے مداحوں کو خوب محظوظ کرتی ہیں۔

حال ہی میں راکھی ساونت نے بگ باس 14 میں علی گونی سے کہا کہ انہوں نے ایم بی بی ایم ایس کی ڈگری حاصل کی ہے۔

راکھی ساونت کی اس بات پرعلی گونی نے ان سے پوچھا کہ آپ نے ایم بی بی ایس کی ڈگری کہاں سے حاصل کی ہے جس پر راکھی نے بتایا کہ انہوں نے کینیڈا سے ڈاکٹرکی ڈگری حاصل کی ہے۔

بعد ازاں علی گونی نے راکھی ساونت سے کہا کہ آپ مجھے ایم بی بی ایس کی فُل فارم بتائیں جس پر راکھی فوراً چھینکنے کے بہانے سے باہر گارڈن میں چلی جاتی ہیں۔

بگ باس میں راکھی ساونت کے اس بیان پر صارفین کی جانب سے ان کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔