فیشن کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے معروف فرانسیسی ڈریس ڈیزائنر پیری کارڈن انتقال کرگئے۔
پیری کارڈن 1922 میں اٹلی میں پیدا ہوئے تھے لیکن بچپن میں ہی وہ اٹلی چھوڑکرفرانس ہجرت کرگئے تھے۔
فرانسیسی ڈریس ڈیزائنر پیری کارڈن کی عمر 98 برس تھی اور1950 سے قائم ان کے فیشن ہاؤس نے دنیا بھر میں اپنا نام کمایا۔
عظیم فرانسیسی ڈیزائنر پاکستان کی سرکاری انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) کے لیے بھی یونیفارم تیار کر چکے ہیں۔
معروف فرانسیسی ڈریس ڈیزائنر پیری کارڈن کے مداحوں کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔