کنگنا رناوت کے گھر میں جوتوں کا انبار کیوں ہے؟
'جب سے میں گھرآئی ہوں تب سے صرف صفائی ہی کر رہی ہوں۔کنگنا رناوت
میں آج صفائی مکمل کرلوں گی اورپھرملکہ کی طرح 2021 میں داخل ہوں گی۔فائل فوٹو
سوشل میڈیا پر فعال رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں اپنے جوتوں کی کلیکشن کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئرکی۔
بالی وڈ اداکار اور اداکاراؤں کی جانب سے نئے سال کی خوشی کو اپنے اپنے انداز میں منایا جا رہا ہے اوراس حوالے سے وہ اپنے چاہنے والوں کو بھی سوشل میڈیا پراپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔
لیکن اداکارہ کنگنا رناوت نے 2020 کے اختتام پرٹوئٹرپرایک تصویرشیئرکی جس میں اداکارہ کے وارڈروب اور جوتوں کی کلیکشن کی نظر آ رہی ہے۔
Ever since I have come home, been only cleaning cleaning and cleaning. They say what you own, owns you as well, after incessant cleaning of days I feel like a slave of my own possessions. Hopefully I will be done today and enter 2021 like a Queen 👑 pic.twitter.com/EYyq1DeUKI
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) December 31, 2020
تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے بتایا کہ ‘جب سے میں گھرآئی ہوں تب سے صرف صفائی ہی کر رہی ہوں، مسلسل کئی دن صفائی کرنے کے بعد مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں اپنی ہی دولت کی غلام ہوں’۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ امید ہے کہ میں یہ آج مکمل کرلوں گی اورپھرملکہ کی طرح 2021 میں داخل ہوں گی۔