اسلام آباد: دسمبر 2020ء میں پاکستان کی برآمدات میں 18.3 فیصد اضافہ ہوگیا۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ دسمبر میں پاکستان کی ایکسپورٹ میں 18.3 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ سال دسمبر میں 1.99 ارب ڈالر کے مقابلے میں رواں سال دسمبر میں ایکسپورٹ 2.3 ارب ڈالر رہیں، دسمبر کے مہینے میں یہ بلند ترین ایکسپورٹ ہے۔
مشیرتجارت نے کہا کہ جولائی سے دسمبر 2020 کے دوران ہماری ایکسپورٹ میں 4.9 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ سال جولائی سے دسمبر میں ملک کی برآمدات 11.5 ارب ڈالر تھیں جس کے مقابلے میں رواں سال جولائی تا دسمبر 12.1 ارب ڈالر رہی، اس ایکسپورٹ پر میں ایکسپورٹرز کو مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے بھی ریکارڈ برآمدات پر تمام برآمد کنندگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایکسپورٹ کلچر کو فروغ دینے کے لئے مکمل تعاون کریں گے۔