گزشتہ ماہ دسمبر میں بٹ کوائن کی قیمت 20 ہزار ڈالر تھی۔فائل فوٹو
گزشتہ ماہ دسمبر میں بٹ کوائن کی قیمت 20 ہزار ڈالر تھی۔فائل فوٹو

ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، ایک بٹ کوائن 33 ہزار ڈالر کی سطح عبور کرگیا۔

کوائن ڈیسک کے مطابق ہفتے کی شام کو ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے نیا ریکارڈ قائم کیا اور پہلی بار 30 ہزار ڈالر(48 لاکھ 30 ہزار روپے) کی سطح پر پہنچا۔ بٹ کوائن نے یہیں پر بریک نہیں لگائی اورایک اور نئی سطح عبورکرگیا۔

ہفتے کی شام تک بٹ کوائن کی قیمت 33 ہزار ڈالر سے بھی بڑھ گئی اور یہ 33 ہزار800 ڈالر (54 لاکھ 50 ہزار روپے) سے بھی مہنگا ہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ دسمبر میں بٹ کوائن کی قیمت 20 ہزار ڈالر تھی۔