نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 297 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی نے میدان میں اترکر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پرآئے شان مسعود ہمیشہ کی طرح کوئی اسکور بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور4 رنز کے مجموعے پرصفر پر ہی پولین لوٹ گئے ۔
ان کے ساتھ آنے والے عابد علی نے بھی صرف 25 رنز ہی بنا سکے اوراظہرکا بھر پور ساتھ نہ دے پائے ۔ اظہرعلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 93 رنز کی اننگ کھیلی لیکن وہ سینچری نہ بنا پائے ۔ان کے علاوہ کپتان محمد رضوان نے 61 رنز بنائے اور ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی ۔فہیم اشرف 48 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ظفر گوہر 34 ، حارث سہیل ایک ، فواد عالم دو، شاہین شاہ آفریدی چار ، نسیم شاہ نے 12 رنز بنائے ۔
Tea in Christchurch ☕
Azhar Ali has fought back and stabilised Pakistan after the loss of early wickets.
How many will they score in the last session?#NZvPAK scorecard: https://t.co/eVFtwym5wg pic.twitter.com/0mYxzpX18Y
— ICC (@ICC) January 3, 2021
نیوزی لینڈ کے باولر” کیل جیمیسن “ پاکستانی بلے بازوں پر قہر بن کر نازل ہوئے اور انہوں نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا جبکہ ان کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ اور ٹم سوتھی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ میٹ ہنری بھی ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے ۔