بھارتی سیاح نے کابل میں 15 سالہ نابالغ افغان لڑکی نرمین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس سپریٹنڈنٹ راشد کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 28 دسمبر کو افغان دارالحکومت کابل میں پیش آیا۔ ملزم دیپ دیسائی نے زیادتی کے بعد لڑکی کو کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، یہی وجہ ہوسکتی ہے کہ لڑکی نے کسی کو اس بارے میں بتایا نہیں ہوگا۔
افغان میڈیا کے مطابق ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان بالغ ہیں اورایک ہی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں جن کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، پولیس یہ بھی کوشش کر رہی ہے کہ یہ ویڈیو مزید شیئر نہ ہو۔
کچھ عرصہ پہلے انڈیا کے کابل میں تعینات دفاعی اتاشی بریگیڈیئر ایس کے نارائن نے بھی اس وقت افغان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جب وہ سفارتخانے میں اسکالر شپ کی درخواست دینے آئی تھی۔ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر بھارت کے دفاعی اتاشی کو افغانستان سے نکال دیا گیا تھا تاہم اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔