کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 39 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ ایک ہزار895 افراد متاثر ہوگئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 لاکھ 88 ہزار529 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 39 اموات ہوئی ہیں اورجاں بحق افراد کی تعداد 10 ہزار350 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 42 ہزار457 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور35 ہزار 722 زیرعلاج ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار124 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 611، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 675، اسلام آباد میں 428، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 185 اور آزاد کشمیر میں 226 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 38 ہزار 263، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار484، سندھ میں 2 لاکھ 18 ہزار597، پنجاب میں ایک لاکھ 40 ہزار 714، بلوچستان میں 18 ہزار247، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 357 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار867 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کرونا مثبت کیسزکی شرح 5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔
حیدرآباد میں شرح8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام ا?باد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔