پاکستان سمیت طالبان کو مدد دینے والی ریاستوں اور غیر ریاستی افراد کی نشان دہی کی جائے۔فائل فوٹو
پاکستان سمیت طالبان کو مدد دینے والی ریاستوں اور غیر ریاستی افراد کی نشان دہی کی جائے۔فائل فوٹو

امریکی کانگریس کی پاکستانی خواتین سے ہمدردی ۔بل منظورکرلیا

امریکی کانگریس نے ملالہ یوسف زئی اسکالر شپ ایکٹ منظورکرلیا۔ امریکی سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد پاکستانی خواتین کے لیے اسکالر شپ کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔

امریکی کانگریس کی ویب سائٹ کے مطابق بل میں یوایس ایڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پروگرام کے تحت 50 فیصد اسکالر شپ پاکستانی خواتین کو دینے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔ امریکی ایوان نمائندگان نے یہ بل گذشتہ سال مارچ 2020 میں منظورکیا تھا۔ اس بل کو اب سینیٹ سے منظوری مل گئی ہے۔

امریکی قواعد و ضوابط کے تحت بل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دستخط کیے جانے کے بعد یہ قانون کی شکل اختیار کرلے گا۔

واضح رہے پاکستان کے علاقے سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ سے گریجویشن مکمل کرلی ۔ملالہ یوسف زئی کو 2014 میں امن کے نوبل پرائز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر صرف 17 سال تھی۔