مجھے آئندہ کچھ دنوں میں اس سے متعلق مزید معلومات مل جائیں گی ۔فائل فوٹو
مجھے آئندہ کچھ دنوں میں اس سے متعلق مزید معلومات مل جائیں گی ۔فائل فوٹو

فیلڈرزکی میزبان ٹیم پر مہربانیاں۔659 بنوا دیے

نیوزی لینڈ نے دوسرے میچ کی پہلی اننگز6 وکٹوں کے نقصان پر659 بنا کرڈکلیئرکردی، نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 362 رنزکی برتری حاصل ہو گئی۔قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر8 رنزبنا لیے جبکہ اسے مزید 354 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔

شان مسعود تیسری بارصفر پرآئوٹ ہوگئے،اوپنرعابدعلی سات اورمحمد عباس ایک رنز بنا کرناٹ آئوٹ ہیں، دونوں بیٹسمین کل چوتھے روز کھیل کا دوبارہ آغازکریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور ہنری نکلزکے درمیان تاریخی 369 رنزکی پارٹنر شپ قائم ہوئی ، کپتان اکیلے ہی 238 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کرگئے جبکہ ہنری نے 157 رنزکی اننگ کھیل کرمیچ کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔

ان کے علاوہ اوپننگ پر آنے والے ٹام لتھام نے 33 بلینڈل نے 16 ، راس ٹیلر نے 12 اور واٹلنگ نے 7 رنز بنائے ۔مچل 102 رنز اور جیمی سن 30 رنزکے ساتھ ناقابل شکست رہے

۔پاکستان نے آغاز اچھا کیا اور 52 رنز پر میزبان ٹیم کی دو وکٹیں گرا دیں اوراس کے بعد تیسری وکٹ 71 رنز پر راس ٹیلر کی گری لیکن تین وکٹیں گنوا نے کے بعد نیوزی لینڈ نے پوزیشن اپنے کنٹرول میں کرلی ۔پاکستانی باولرز میں سے شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور محمد عباس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اورپاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جس پر پاکستان کی پوری ٹیم 297 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی اور ہمیشہ کی طرح اوپننگ فلاپ رہی ، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 93 اسکور اظہرعلی نے بنائے جبکہ ان کے بعد دوسرے نمبر پر بہترین کارکردگی کپتان محمدرضوان نے 61 رنز بنا کر دکھائی۔فہیم اشرف 48 اور ظفرگوہر 34 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔