بھارت کی معروف آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی اوراداکارہ جھانوی کپورنے 39 کروڑ بھارتی روپے کا نیا گھرخرید لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھانوی کپورنے ممبئی میں 39 کروڑ روپے (85 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کے عالیشان گھرکی ملکیت حاصل کرلی۔
3،456 مربع فٹ پر پھیلاجھانوی کپورکا عالیشان گھر ممبئی کی جوہو بلڈنگ کی 14,15اور 16 ویں منزل پر قائم ہے۔
اداکارہ نے گھر خریدنے کے معاہدے کی تکمیل گزشتہ ماہ 7 دسمبرکو مکمل کی۔ایک اور بھارتی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے 78 لاکھ روپے اسٹامپ ڈیوٹی کی مد میں اداکیے۔
عالیشان گھر خریدنے کے بعد اداکارہ جھانوی کپور بھی مہنگے ترین گھر رکھنے والی بالی وڈ شخصیات میں شامل ہوگئی ہیں۔اس سے قبل اداکارہ عالیہ بھٹ اوراداکار ریتھک روشن عالیشان گھر خریدنے کے باعث میڈیا کی زینت بنے ہوئے تھے۔