کراچی:سندھ گڈز ٹرک ٹریلرز اونرز ایسوسی ایشن کے صدرملک شبر خان کے ہمراہ جنرل سیکریٹری محمد اعظم بٹ اور جوائنٹ سیکریٹری راشد بندھانی نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس اقبال دارا سے ملاقات کی۔ملاقات میں ٹرانسپورٹروں کے ٹریفک کے حوالے سے تمام مسائل پر گفتگو ہوئی۔
ہیوی ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا جس میں خاص کر ماڑی پور روڈاور اس کے اطراف میں روڈ جام کی صورت حال ،ناجائز چالان،بلاوجہ گاڑیوں کو روکنا،بھاری جرمانہ ،ٹریفک پولیس کو مجسٹریٹ کے اختیارات ٹرانسپورٹروں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔تمام کاغذات پورے ہونے کے باوجود گاڑی کو پکڑکر ڈرائیورکو تھانے میں بند کیا جاتا ہے جس کی مد میں ٹرانسپورٹروں کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے ۔
ڈی آئی جی صاحب نےان تمام مسائل کوحل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور بہت جلد ٹرک اسٹینڈ کا دورہ کرنے کا بھی کہا تا کہ تمام ٹرانسپورٹروں سے مل کر مستقبل کے لئے کوئی بہتر لائحہ عمل بنایا جا سکے۔