چینی عدالت نے ملک کے بڑے بینکرکو کرپشن سمیت دو شادیوں کے جرم میں سزائے موت سنادی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی عدالت نے سابق بینکراور پارٹی عہدیدارکو انتہائی ہائی پروفائل کرپشن، رشوت ستانی اور دو شادیوں کے کیس میں سزائے موت سنائی ہے۔
چین کی چاربڑی سرکاری ایسٹ مینجمنٹ فرمز میں سے ایک کے سابق چیئرمین کے خلاف درجنوں مقدمات میں قانونی کارروائی کی گئی، ان پراپنے 10 سالہ دور میں 276 ملین امریکی ڈالر سے زائد کی کرپشن کا الزام تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر رشوت لی جن میں لوگوں کو رشوت لے کر نوکری دینا، پورموشن اور ٹھیکے شامل ہیں۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم اس جرم کا بھی مرتکب پایا گیا کہ ملزم پہلے سے بچوں اور بیوی کی موجودگی کے باوجود دوسری بیوی کے ساتھ زندگی گزاررہا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں مالی بدعنوانی کے بڑے کیسز میں سزائے موت سنائے جانے کا یہ ایک ایسا کیس ہے جس میں ملزم کو دو سال کی مہلت دیے بغیر سزائے موت دی جائے گی۔