واشنگٹن۔امریکی پارلیمنٹ پرٹرمپ کے حامیوں کا دھاوا اورپولیس کی شیلنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جب کہ 52 کو گرفتارکیا گیا۔ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نائب امریکی صدر مائیک پینس کی سربراہی میں نو منتخب صدر جو بائیڈن کی الیکٹورل کالج میں جیت کی باقاعدہ تصدیق کے لیے کانگریس اورسینیٹ کا مشترکہ اجلاس جاری تھا کہ ٹرمپ کے حامیوں کی ریلی کے بعد نیلے پرچم اٹھائے ایک ہجوم نے کیپٹل ہل کے باہر رکاوٹیں توڑدیں اورعمارت کے اندرداخل ہوگئے۔ اس دوران ٹرمپ کا ایک حامی سینیٹ میں ڈائس پرچڑھ گیا اورٹرمپ کی جیت کا دعویٰ کیا۔
View from inside the Capitol as people gather on the West Front. The Capitol is currently on lockdown. pic.twitter.com/XKNKWNbHxZ
— Caroline Brehman (@carolinebrehman) January 6, 2021
واقعے کے دوران سینیٹ اورایوان نمائندگان کا مشترکہ اجلاس کچھ وقت کے لیے معطل کیا گیا، تمام اراکین کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ارکان کانگریس کو باہر نکالنے کے دوران مظاہرین پر شیلنگ کی۔ پرتشدد مظاہرے کے دوران 4 افراد کی ہلاکت اور52 افراد کو گرفتارکرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
ٹرمپ کے حامیوں کے حملے سے صورتحال کشیدہ ہو گئی اور ہنگامے شروع ہو گئے ، پولیس نے روکنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہی اور مظاہرین کانگریس میں داخل ہو گئے ، جہاں چوری چکاری کے ساتھ ساتھ عمارت کو نقصان پہنچایا گیا جن کی تصاویر بھی اب سامنے آ گئی ہیں اور شناخت کرلی گئی ہے ۔
واشنگٹن اور دیگر ریاستوں میں نیشنل گارڈ کے دستے بلائے گئے ہیں، دارالحکومت میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جب کہ شہر میں ایمرجنسی میں 15 روزکی توسیع بھی کردی گئی ہے، واشگٹن ڈی سی انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ متعدد افراد شہر میں جتھوں کی صورت میں آئے تھے، جب کا مقصد یہاں تشدد اورانتشار پھیلانا تھا۔ انہوں نے پتھراؤ بھی کیا۔
واشنگٹن ڈی سی کے میئر میوریل باوزر نے ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے پرُتشدد مظاہروں کے بعد 24 گھنٹے کے لیے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اعلان کے مطابق میئر کی جانب سے مجازافراد کے علاوہ کسی شخص کوکرفیو کے دوران نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ کرفیو کا اطلاق واشنگٹن کے ہرگلی، محلے، پارک اورعوامی مقامات پر بھی ہوگا۔
واضح رہے کہ آج امریکی کانگریس صدارتی انتخابات میں دیے گئے الیکٹورل ووٹوں کی توثیق کررہی ہے۔ جس کے لیے کانگریس میں نائب صدر مائیک پینس کی صدارت میں اجلاس جاری ہے۔