کانگریس میں بدھ کی صبح انتخابات میں دیے گئے الیکٹورل ووٹس کی توثیق کیلیے اجلاس جاری تھا جس دوران ٹرمپ کے حمایتوں نے کانگریس کی عمارت پر حملہ کردیا اور ہنگامے شروع ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کانگریس پرحملے سے اپنے حمایتوں کو روکنے میں ناکام رہے جبکہ انہوں نے ٹویٹر کے ساتھ ساتھ فیسبک اور انسٹاگرام پر پیغامات جاریے کیے جنہیں سوشل میڈیا سائٹس کی انتظامیہ نے اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے ہٹا دیا جبکہ ان کے اکاﺅنٹ کو بھی لاک کردیا گیا ۔
اس تمام صورتحال کے بعد اب وائٹ ہاﺅس کے متعدد حکام نے ٹرمپ کا ساتھ چھوڑتے ہوئے اپنے استعفے جمع کروادیے ہیں اوران کا موقف ہے کہ ٹرمپ کے بے بنیاد الیکشن میں دھاندلی کے دعوے کی وجہ سے سڑکوں پر نکلنے والے حمایتوں کو امریکی صدر روکنے میں ناکام رہے ۔
ڈپٹی پریس سیکریٹری ” سارہ میتھیوز “ ، خاتون اول میلانیہ ٹرمپ کی چیف آف اسٹاف ” سٹیفین گریسہام “ اور وائٹ ہاﺅس کے سوشل سیکریٹری ” ریکی نیسیٹا “ نے اپنے استعفے جوبائیڈن کے اقتدار سنبھالنے سے دو ہفتے قبل ہی جمع کروا دیے ۔