کابینہ کے اکثریت رہنماؤں کے علاوہ نائب صدر مائیک پینس کی حمایت درکار ہوگی۔فائل فوٹو
کابینہ کے اکثریت رہنماؤں کے علاوہ نائب صدر مائیک پینس کی حمایت درکار ہوگی۔فائل فوٹو

واشنگٹن میں ہنگامہ آرائی۔ٹرمپ کی برطرفی کیلیے مشاورت جاری

امریکی صدر ٹرمپ کو 25ویں آئینی ترمیم کے ذریعے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال کے بعد مائیک پنس کو14 روز کیلئے صدر کی ذمے داریاں سونپنے کیلیے مشاورت جاری ہے۔ وزرائے دفاع وخارجہ اور ری پیبلکن قیادت مشاورت میں شامل ہیں۔

صدر کو 25ویں آئینی ترمیم سے جسمانی اور دماغی بیماری کے بعد عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ اس کیلیے کابینہ کے اکثریت رہنماؤں کے علاوہ نائب صدر مائیک پینس کی حمایت درکار ہوگی۔

اس معاملے میں سب سے اہم کردار نائب صدر پنس کا ہوگا لیکن ان کی جانب سے فی الحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ کے حامی مظاہرین نےکیپٹل ہل(پارلیمنٹ کی عمارت) پر دھاوا بولا ہے اور سیکیورٹی اہلکاروں کیساتھ جھڑپوں میں ایک خاتون سمیت4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں12 گھنٹے کیلیے کرفیو نافذ ہے۔ کرفیو مقامی وقت کے مطابق شام6بجے سےصبح6بجے تک نافذ رہے گا۔ امریکی حکام نے مظاہرین کو6بجے سے پہلے واشنگٹن ڈی سی سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔